CAREER PLANNING WORKSHOP
کیڈٹ کالج جھنگ میں دو روزہ کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ
طلبہ کی صلاحیتوں، انفرادی خصوصیات، پسندیدہ کام، کام کرنے کی استعداد اور طریقہ کار کو جانچنے کے لیے کیڈٹ کالج جھنگ میں ایجوویژن کے تعاون سے22 اور 23 فروری کو کیرئیر کونسلنگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تاکہ ہر طالب علم کی انفرادی خصوصیات کو جانچتے ہوئے انھیں موزوں ترین شعبہ تعلیم اور کیرئیر تجویز کیا جائے۔
ورکشاپ میں 25 مختلف سرگرمیوں کے زریعے طلبہ کے میلان، رجحان اورانفرادی خصوصیات کا سائنسی طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا گیا، کونسلنگ سیشن میں طلبہ کے تعلیمی، نفسیاتی اور معاشرتی مسائل کا حل پیش کیا گیا تاکہ وہ ہر قسم کے دبائو سے نکل کر اپنی تعلیم اور کیرئیر پر بھر پور توجہ دے سکیں اور طلبہ کو ملک میں موجود 630 کیرئیرز اور تعلیمی شعبہ جات اور ان کی ضروریات سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اس کاوش کے نتیجے میں طلبہ کے لیے بہترین اور موزوں ترین کیرئیر کے انتخاب کا مشکل مسئلہ حل ہوگا اور ہر طالب علم اپنی انفرادی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے گا
Career Planning
- Our Career Planning Program
- About the Counselor
- Seminar Introduction
- For Matric Students
- For Inter Studetns
- For University Students
- Seminar Topics
- Seminar Details
- Recent Seminars