بچے کو مارنے کے علاوہ کیسے ڈیل کر سکتے ہیں
: عابد
بچے کو مارنے کے علاوہ کیسے ڈیل کر سکتے ہیں❓
"بچوں کو جب آپ مارتے ہیں۔ تو اس کا مطلب پتا کیا ہے۔ اپ میں سمجھانے کی صلاحیت نہیں ہے۔"
👈بچے بات نہ مان رہے ہوں تو ان سے ڈیل کرنے کو ان سب باتوں کو مدنظر رکھئے۔⚠️ہر بات پر اندھا دھند عمل کرنے کی بجائے ،عمل کریں اور پھر اس کے اثرات کا جائزہ لیں۔ ہر پہلو پر غور کرکے عمل کو جاری رکھیں یا طریقہ بدل دیں۔ بزرگوں سے مشورہ کریں۔ یہاں سوال کریں۔ اپنے بچے کی فطرت اور حالات کو ذہن میں رکھ کر کسی بھی طریقے پر عمل کریں۔
⭕بنیادی نقاط
انتہائی ضروری باتیں
🧩1.بچے کی عزت نفس اور احترام کو مدنظر رکھا جائے۔
2.بچے کو پیار محبت کے اظہار کے لیے کچھ اصول اور اوقات متعین ہوں۔یعنی رواج بنائے گئے ہوں کہ اس وقت بچے کو گلے لگانا۔ گال، سر پر بوسہ دینا۔ اور پیار محبت کے کچھ مخصوص الفاظ میٹھے لہجے میں بولنا۔
🧩2. آپ کو مستقل مزاج ہونا چاہیے۔کل جس کام سے روکا تھا اج بھی اس کام سے روکا جائے یہ نہ ہو کہ کل آپ کا موڈ خراب تھا تو سختی کر دی اور آج موڈ اچھا ہے تو بچے اپنی من مانی کرتے رہیں۔
🧩3۔بچے کو کسی کام سے روکنے یا مائل کرنے کا مقصد بچے کی تربیت ہونا چاہے ناں کہ اپ کے کسی وقتی جذبہ کا اظہار۔ (جیسے غصہ اتارنا)۔
🧩4.بچے کے غلط روئیے کو برا سمجھا جائے گا کہ بچے کی ذات کو۔ "بدتمیز بچہ" کہنے کی بجائے "بدتمیز حرکت" یا "بدتمیزی" کہا جائے گا۔ بچے سے نفرت نہیں بلکہ اس کے برے روئیے سے نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔ اس کے کسی برے رویے کے باوجود پیار محبت کا اظہار (پوائنٹ 2) مقررہ وقت اور طریقے سے جاری رکھا جائے۔
🧩5.تعریف کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کی عزت نفس کے لیے ان کی ذات کی تعریف 30 فیصد اور اس کی کوشش، محنت ،کام
کرنے کے طریقے کی تعریف 70 فیصد ہونی چاہیے تاکہ بچے کا گروتھ مائنڈ سیٹ بن سکے۔
🧩6. گھریلو اصول بنا لیں۔مجموعی طور پر گھریلو اصولوں پر عمل کرنے پر انعام اور غلاف ورزی پر تادیب ،سزا۔ منطقی نتائج کو بھی طے کرلیں۔
⭕دو بنیادی قسم کی صورتحال پیش اتی ہیں۔
⚠️1.فوری منع کرنا اور روکنا یا عمل کروانا نہایت ضروری ہے۔
مثلا۔بچہ کسی حادثہ کا شکار ہونے لگا ہے۔ تو کم الفاظ سے منع کر دیں یا ہاتھ سے پکڑ کر جگہ سے ہٹا دیں۔
مثلا ۔ بچے کے سکول کا وقت ہے۔ اس جیسے کاموں کے لیے آپ کو وقتا فوقتاً پہلے سے بچے کی ذہن سازی کرنی چاہیے۔
بچے کی عمر اور دلچسپی کے مطابق متعلقہ کام کے فوائد بتا کر دلچسپی پیدا کی جائے۔ جیسے اس کو کہانی سننے پڑھنے کو شوق ہو تو اس کو بتایا جائے کہ سکول جانے سے وہ پڑھنا سیکھ سکے گا۔
⚠️2.بات کو وقتی طور پر نظر انداز کر سکتے ہیں۔
تو کسی مناسب وقت میں بچے کو پاس بیٹھا کر بچے سے بات چیت کریں۔ اس کے کسی اچھے روئے کی تعریف کریں۔ پھر مناسب رویہ بتائیے۔ پھر اس روئے اختیار کرنے کی وجہ بچے کی عمر اور دلچسپی کے مطابق بتائیے۔ گھریلو اصول طے کر لیں۔ اصول پر عمل کرنے کا طریقہ کار ۔اس اصول پر عمل میں بچے کو مدد دینے کا طریقہ کیا ہوگا۔
مجموعی طور پر گھریلو اصولوں پر
عمل کرنے پر انعام اور غلاف ورزی پر تادیب ،سزا۔ منطقی نتائج کو طے کرلیں۔
⭕مارنے یعنی جسمانی تشدد کے علاوہ اپشن۔
(آپ اسمیں اضافہ کر سکتے ہیں۔)
طریقے
🧩1.زبان سے نرمی سے ہدایت دی جائے۔ اسکے لیے بچے کو مخاطب کیا جائے۔متوجہ ہونے پر اس کو پیار کریں۔ جذباتی ہیجان ہونے پر بچے کو پرسکون کرنے کو پیار کریں۔اس کی فیلنگ کا لفظوں سے اظہار کریں۔اسکو سمجھے جانے اور اہم ہونے کا احساس ہو۔ وہ بہتر محسوس کرے گا۔موڈ اچھا ہوگا تو اب وہ بات سننے ماننے کو تیار ہوگا۔
زبانی ہدایت آسان الفاظ اور بچے کی سمجھ بوجھ کے مطابق ہونی چاہیے۔
پھر کنفرم کیا جائے کہ بچہ بات کو سمجھ گیا ہے۔ بچے سے سوال کئے جائیں ۔جواباتںسے اندازہ ہوگا کہ اس کو سمجھ ا گئی ہے۔
🧩2. چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج سے اظہار ناراضگی۔ بچے کو گھور کر دیکھنا۔ہاتھ کا اشارہ وغیرہ۔متوجہ کرنا یہاں بھی ضروری ہے۔
🧩3.سخت الفاظ اور لہجے کی سختی۔یہاں بھی بچے کو متوجہ کیا جانا ضروری ہے۔ اور اس کے لیول پر جا کر پاس بیٹھ کر بات کی جائے۔
🧩4. بچے کی سہولیات کو واپس لے لینا۔ گیم کھیلنے کا وقت کم کر دینا۔ پاکٹ منی نہ دینا۔ اس طریقہ کو اپنانے کے لیے ایک بنیادی شرط ہے کہ یہ اصول پہلے سے طے ہوں کہ کس قسم کے برے روئیے کے کیا نتائج ہوں گے۔
🧩5. بچے سے ناراضگی اور نظر انداز کرنا۔ لیکن اب بھی آپ اپنے پیار کا اظہار کرنے کے رواج (اوپر بنیادی پوائنٹ2) کو برقرار رکھیں گے۔