بہترین کیریئر کا انتخاب
: یوسف الماس
بہترین کیریئر کا انتخاب
بہترین کیریئر کا انتخاب ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ اس کے حصول کے لیے ہر طرح کی جائز کوشش کرنا بھی اس کا حق ہے۔ ہر انسان اپنی زندگی میں کم از کم تین سے چار بار اس مسئلے کا سامنا کرتا ہے۔ ہر فرد کا نکتہ نظر اور سوچ کا زاویہ مختلف ہوتا ہے۔ اسی طرح اقدار کے اختلاف سے بھی ترجیحات میں فرق آجاتا ہے لہٰذا ایک فردکے ے لیے بہترین کیریئر دوسرے کے لیے بدترین کیریئر ہوسکتا ہے۔ کسی کو پیسہ اور دولت چاہیے تو کسی کو مزاح اور کھیل۔ کوئی دباؤ اور تیز ماحول کو پسند کرتا ہے اورکوئی ٹھنڈے اور آرام دہ ماحول کو۔
ہر فرد اپنے لیے منفرد کیریئر کا خواہش مند ہے۔ کسی کو محض زندگی کے دن پورے کرنے ہیں اور کسی کو اپنے ماہ و سال کو زندگی کے یادگار لمحات میں تبدیل کرنا ہے۔ کسی کو اپنے ظاہری رکھ رکھاؤ کی فکر ہے اور کوئی دنیا میں انوکھا کام کرنا چاہتا ہے۔ دنیا کو نئے بزنس دینے والے اور معاشرےکی نئی ضروریات کو پورا کرنے والے بھی اپنی جگہ تلاش کرتے ہیں۔ کسی کے پاس ڈگری ہوتی ہے اور کسی کے پاس نہیں ہوتی مگر دونوں معاشرے میں موجود رہتے ہیں ۔ جہاں لڑکوں کو کام کی ضرورت پڑتی ہے وہیں لڑکیوں کو بھی ضرورت ہوتی ہے۔بعض کو قانون کی حکمرانی چاہیے اور بعض معاشرتی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ سب باتیں اہم ہیں اور حقیقت پر مبنی ہیں مگر عمل کی دنیا میں محض باتوں سے تو کچھ نہیں ہوتا ۔ اوپر بیان کی گئی تمام باتوں کے لیے کوئی نہ کوئی کام کرنا پڑے گا۔ کون سا کام کس نتیجہ پر پہنچائے گا؟ ہر کام کو بھی توجہ سے دیکھنا ضروری ہے اور خود کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ بعض کیریئرز کسی خاص ڈگری سے منسلک ہوتے ہیں۔ ان کے لیے وہ ڈگری حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح بعض میں ڈگری تو کوئی خاص نہیں چاہیے ہوتی اور تنخواہ بھی مناسب مل جاتی ہے مگر کام کا ماحول بہت گندہ ہوتا ہے۔ کام اس طرح کا ہوتا ہے کہ کسی کو بتایا نہیں جاسکتا ، انسان ہر وقت مصروفیت کے عذر ترشتا ہے ۔ اسی طرح بعض کیریئرز انسان کو بند گلی Dead End میں لے جاتے ہیں۔
ایف اے/ ایف ایس سی/ اے لیول، کے امتحانات کے بعد آج آپ کو پوری توجہ سے اس کام کو وقت دینا چاہیے۔ انٹری ٹیسٹ کی تیاری تو کریں مگر اس کام کو کرلینے سے آپ زیادہ بہتر تیاری کرسکیں گے۔ اس لیے کہ دلی یکسوئی اسی سے ہی آئے گی۔ میری دعائیں آپ کے لیے ہیں ۔
نیچے لنک پر کلک کریں اور تمام کیریئرز کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کریں ۔ انہیں توجہ سے پڑھیں اور اپنے آپ کو یکسو کریں۔ سوال پوچھنا ہو تو نیچے کمنٹس میں پوچھیں ۔
https://www.eduvision.edu.pk/careers/
کیریئرز کی ویڈیو دیکھنا چاہیں تو پاکستان کیریئر ٹی وی پر دیکھیں
https://www.youtube.com/pakistancareertv