My Desire My willpower
: Yousuf Almas
میری خواہش ۔ میری قوت ارادی
یوسف الماس
اس میں شک نہیں آپ کی خواہش میں بہت طاقت ہے۔یہ خواہش آپ کی تمام تر ذہنی اور جسمانی توانائیاں اکٹھی کر لیتی ہے ۔ سوچنے اورسمجھنے کی صلاحیتوں سے لے کر کچھ کرنے کی قابلیتوں تک ہر ہر ہنر کا رخ آپ کی خواہش کی جانب ہوجاتا ہے۔
ایک دوسری چیز قوت ارادی ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے زمانے میں ہر فرد قوت ارادی پر بہت زیادہ اعتماد کرتا ہے۔ ہر کام کر گزرنے ، ہر مشکل کا حل نکالنے اور ہر آنے والی چٹان سے ٹکراجانے کا اعتماد قوت ارادی ہی دیتی ہے۔
آپ کی خواہش اور قوت ارادی دونوں کا میں دل سے احترام کرتا ہوں۔ لیکن اگر معاملہ زندگی کا فیصلہ کرنے کا ہو تو ان دونوں قوتوں کو بالکل آزاد چھوڑنے سے ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر کیریئر کے ہر پہلو کو دیکھا جائے اور ہر شعبہ تعلیم کو ٹھیک سے سمجھاجائے تاکہ آپ کا کیریئر آپ کی حقیقی خواہش اور قوت ارادی دونوں سے ہم آہنگ ہوجائے۔
محض خواہش اور قوت ارادی کی باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ البتہ جب آپ کا کیریئر ان دونوں سے ہم آہنگ ہو گا تب آپ کی زندگی میں کم از کم پانچ باتیں نظر آئیں گی ۔
۔آپ واضح طور پر سمجھ جائیں گے کہ جانا کہاں ہے؟
۔آپ ہر لمحے اپنی منزل پر نظررکھیں گے کہ اب آپ فوکسڈ ہوکر کام کرتےہیں۔
۔آپ کے کام کی رفتار تیز ہوجائے گی۔
۔آپ کا ذہن اور جسم دونوں میں چستی اور تیزی آجائے گی۔
۔آپ کو اپنی کامیابی یقینی نظر آئے گی۔
#my_desire
#my_willpower
#yousuf_almas
#counselling_room