آرمی آفیسر بھی اور انجینئرنگ بھی ( ٹیکنیکل کیڈٹ کورس ) Yousuf Almas دشمن کے مقابلے کے لیے جو کچھ طاقت اور قوت جمع کرسکتے ہو ، وہ کرو" یہ وہ سبق ہے جو ہر مسلمان ریاست اور گروہ کو دیا گیا ہے اس لیے کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو دب کر رہنے کا درس نہیں دیتا بلکہ باعزت زندگی یا شہادت کی موت کو ترجیح دیتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ دنیا کی بڑی افواج کے اپنے اپنے طریقے اور اسلوب ہوتے ہیں۔ ان کی ضروریات بھی بہت ہیں۔ کینٹ ایریاز کی زندگی کا اپنا حسن اور وسعت ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جنگوں کے طریق کار بدل گئے ہیں۔ دست بدست لڑائی سے نکل کر اب سائبر جنگ ہورہی ہے ۔ اس لحاظ سے ضروریات بڑھ گئی ہیں۔ افراد کار بھی محض آرٹلری اور انفنٹری کے نہیں تقریبًا ہر شعبہ زندگی کےچاہییں۔ پاکستان کی فوج لاکھوں میں ہے۔ ان کی ضروریات بھی ہیں اور وقت کے تقاضے بھی ہیں۔ اس وجہ سے پاک آرمی نے ٹیکنیکل شعبوں میں بھی کمیشنڈ آفیسرز کے لیے باقاعدہ راستہ بنایا تاکہ ملک کے بہترین صلاحیتوں کے مالک طلبہ اپنی دلچسپی کے شعبوں میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت بھی کرتےرہیں اور آرمی آفیسر کے طور پر انجوائے بھی۔ ایف ایس سی ( پری انجینئرنگ) کرنے والے طلبہ کے لیے ایک بہترین موقع یہ بھی ہے کہ وہ پی ایم اے لانگ کورس کے ساتھ ساتھ یا صرف ٹیکنیکل کیڈٹ کے طور پر اپلائی کریں۔ اس طریق کار کے مطابق آپ انجینئربھی بنیں گے اور آرمی آفیسر بھی۔ اہلیت کی شرائط وہی ہیں جو ایک آرمی آفیسر کے لیے ہیں۔ ابتدائی سلیکشن اے ایس اینڈ آر سی میں جو ابتدائی ٹیسٹ ہوگا اس میں انگلش ، میتھ، فزکس، کیمسٹری، کمپیوٹر سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے ۔ یہ ٹیسٹ عام کیڈٹ کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی نسبت بہت مشکل ہوگا۔ اچھی مضبوط تیاری کے بغیر آپ اس سے آگے نہیں جاسکیں گے۔ اس ٹیسٹ کی بنیاد پر آپ کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ طلبہ کو ISSB کے لیے بلایا جائے گا۔ ISSB میں آپ کا تفصیلی امتحان لیا جائے گا خاص طور پر۔ ISSB میں ان مختلف ٹیسٹوں کے ذریعہ وہ چیک کیا کرتے ہیں اور وہاں آپ کو کیسے رہنا چاہیے اور بہتر پرفارمنس کیسے ہوگی، اس حوالے سے ISSB والا مضمون پڑھیں۔ توجہ بھی ۔ ضرورت بھی اہلیت عمر۔ 17 سال سے 21 سال(3 ماہ کمی یا زیادتی) عمر کی حد میں رعایت دی جائے گی۔ جنس۔ مرد ازدواجی حیثیت۔ غیر شادی شدہ قومیت۔ پاکستان کا شہری ہو اور حتمی انتخاب پر دوسری شہریت کے حامل امیدوار کو پاکستان کے علاوہ دوسری شہریت سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ جسمانی معیار کم از کم قد۔ 5 فٹ 4 انچ ( 162.5 سنٹی میٹر) وزن۔ جسمانی معیار کے مطابق تعلیمی قابلیت ایف ایس سی ( پری انجینئرنگ) فزکس۔ میتھس۔ کیمسٹری۔ کمپیوٹر سٹڈیز۔ کمپیوٹر سائنس میں کم از کم 65 فیصد نمبر یا سینئر کیمبرج 'O' لیول ( انگریزی بطور لازمی ) پانچ مضامین میں پاس کیا ہو۔ 'O' میتھس۔ فزکس۔ کیمسٹری میں گریڈ A-C میں پاس کیا ہو۔ یعنی کم از کم سی گریڈ ہو ۔ امیدوار جس نے ایف ایس سی ( پارٹ ون ) 65 فیصد نمبروں سے پاس کیا ہو اور ایف ایس سی پارٹ ٹو کے امتحان میں شرکت کررہا ہو تو وہ اپنے کالج کی طرف سے Hope سرٹیفیکیٹ منسلک کرے جس کو کالج کے پرنسپل نے جاری کیا ہو۔ امیدوار لازمی طور پر ایف ایس سی ( پارٹ ٹو ) کا ایجوکیشن بورڈ کا رول نمبر سلپ PA Dte/ PA-3 (b) کو ارسال کرے۔ ایجوکیشن بورڈ سے رزلٹ آؤٹ ہونے کے ایک ہفتے کے اندر اندر امیدوار رزلٹ کارڈ / مارکس شیٹ بھیجے ورنہ امیدوار کو حتمی میرٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ یہ تمام کام امیدوار کے خود کرنے کے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس میں کی ہو وہ کمپیوٹر سافٹ ویئر کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ابتدائی رجسٹریشن کا طریقہ کار امیدوار انٹرنیٹ یا قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر (AS&RC) جاکر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ ابتدائی انتخاب ذہانت / تحریری ٹیسٹ: امیدوار جو ذہانت کے ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا انگریزی ۔ فزکس۔ میتھس۔ کیمسٹری۔ کمپیوٹر سٹڈیز۔ کمپیوٹر سائنس میں کثیر الجوابی سوالات MCQs پر مبنی ٹیسٹ ہوگا۔ اور کامیاب ہونے والے امیدوار کا فزیکل ٹیسٹ میں AS&RC میں ہوگا۔ فزیکل ٹیسٹ: امیدواران کو مندرجہ ذیل جسمانی ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے۔ 1.6، کلومیٹر دوڑ 8 منٹ 15 پش آپس 2 منٹ 20 سٹ آپس 2 منٹ 3 چن آپس 2 منٹ خندق پھلانگنا 4.7 4.7 x، گہرائی 4 فٹ ابتدائی طبی معائنہ: ابتدائی طبی معائنہ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر میں ہوگا۔ مزید انتخاب صرف شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو ویب سائٹ اور کال لیٹر کے ذریعے آئی ایس ایس بی ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا ۔ آئی ایس ایس بی کے سفارش کردہ امیدواروں کا قریبی سی ایم ایچ میں طبی معائنہ ہوگا۔ حتمی انتخاب امیدوار کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر جنرل ہیڈ کوارٹر GHQ میں ہوگا۔ شعبہ جات کی تفویض Allocation میں جی ایچ کیو کا فیصلہ حتمی ہوگا اور تفویض شدہ شعبے کی تبدیلی کے سلسلے میں کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ نصابی و فوجی تربیت اکیڈمک ڈسپلنز ڈسپلن ادارہ نسٹ سول انجینئرنگ ملٹری کالج آف انجینئرنگ ، رسالپور الیکٹریکل ( ٹیلی کمیونیکیشن ) انجینئرنگ ملٹری کالج آف سگنلز کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینئرنگ ایضًا الیکٹریکل انجینئرنگ کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ ، راولپنڈی میکنیکل انجینئرنگ ایضًا کمپیوٹر سسٹمز انجینئرنگ ایضًا میکاٹرانکس انجینئرنگ ایضًا ایروناٹیکل انجینئرنگ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ، رسالپور ڈسپلنز کی ترجیح درخواست فارم میں تحریر شدہ ڈسپلن ترجیح کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ ڈسپلن کے انتخاب کی ترجیح سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔ ڈگری پروگرام ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4 سال کا ہوگا۔ ملٹری ٹریننگ بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کیڈٹس کو پی ایم اے کاکول میں ایک سالہ ملٹری ٹریننگ دی جائے گی۔ آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹرز میں مطلوبہ دستاویزات رجسٹریشن کے وقت درج ذیل سرٹیفیکیٹ اور ان کی نقول کا ایک سیٹ ہمراہ لائیں:۔ میٹرک ۔ ایف ایس سی یا مساوی سرٹیفکیٹ کی تفصیلی مارکس شیٹ ' او ۔لیول' 'اے ۔لیول' کی صورت میں IBCC کا جاری کردہ مساوی سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے۔ 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا 18 سال سے کم عمر کے لیے کمپیوٹرائزڈ فارم 'ب' مع سرپرست ( والد یا والدہ ) کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ۔ مذکورہ بالا دستاویزات کی مصدقہ نقول ( دونوں طر سے ) کا ایک سیٹ۔ 3 عدد رنگین تصاویر ( پرنسپل / کلاس ون گزیٹیڈ آفیسر سے ایک سامنے اور دو پشت سے تصدیق شدہ۔ دوبارہ درخواست دینے والے امیدوار کی صورت میں آئی ایس ایس بی کی طرف سے (Not Recommended) لیٹر کی اصل اور تین عدد فوٹو کاپیاں پیش کرنا ہوں گی۔ بانڈ امیدوار دو عدد گارنٹی فارم سائن کرے گا کہ وہ کم از کم 13 سال فوج کے لیے خدمات سرانجام دے گا۔ گارنٹی فارم سٹامپ پیپر کی قیمت 100 روپے ہو اور مجسٹریٹ نوٹری ، پبلک اوتھ کمیشنر سے تصدیق شدہ ہو۔ نوٹ: آئی ایس ایس بی کے سفارش کردہ امیدوار جو انٹری کے لیے حتمی طور پر منتخب نہ ہوئے ہوں انہیں ساتھ چلنے والے پی ایم اے لانگ کورس انٹری کے لیے زیر غور لایا جائے گا ۔ ( بشرطیکہ امیدوار کی رضامندی ہو اور وہ اہلیت و شرائط کے معیار پر پورا اترتا ہو) لہٰذا خواہش مند امیدواروں کو درخواست فارم جمع کراتے وقت رضامندی سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ Views: 4589 Related Careers Army Engineering - Technical Cadet Course Army Medical Cadet - Army Doctor Army Nurse - Armed Forces Nursing Services - AFNS Army Officer Join Pak Army as Sapahi Pakistan Air Force Pakistan Army Who Will Pass ISSB - Inter Services Selection Board view All Careers