سیاسیات

سیاسیات (Political Science)

تعارف

سیاسیات ، سماجی علوم کا ایک اہم شعبہ ہے جو سیاست کے میدان میں متعلقہ ہر چیز کے اصول اور پریکٹس سے متعلق ہے. پولیٹکل سائنس سیاسی رویوں کے مطالعہ کے لیے اور ملک یا پارٹی کے سیاسی ڈھانچے کے لیے یہ شعبہ بہت اہم ہے۔ یہ ایک بہت وسیع فیلڈ ہے جس میں تاریخی اور جدید نظام ، حکومتی پالیسیوں اور طریقہ کار ، غیر ملکی پالیسیوں ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، بین الاقوامی تعلقات اور عوامی معاملات کا مطالعہ شامل ہے. دوسرے الفاظ میں ، یہ ایک ایسی سائنس ہے، جس میں حکومتی نظام سے لیکر عام آدمی کی زندگی کا مطالعہ شامل ہے۔

سیاسیات ، ہماری روز مرہ زندگی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے . ہماری تعلیم ، روزگار ، رہائش ، ترسیلات زر اور ٹیکس پالیسی غرض ہر چیز حکومت کے سیاسی فیصلوں سے متاثر ہوتی ہے ۔ پولیٹکل سائنس ہی مستقبل کے رہنما تیار کرتی ہے ۔ یہ شعبہ محض ایک کیرئیر ہی نہیں بلکہ ایک بہترین ادارہ بھی ہے ۔ وہ طلبہ و طالبات جو اس بات میں دلچسپی رکھتے ہوں کہ مختلف معاشرتی گروہ کس طرح ایک دوسرے پر حکومت کرتے ہیں، پالیسیاں کس طرح بنائی جاتی ہیں اور ان کے اثرات کس طرح عام آدمی کو متاثر کرتے ہیں اورکس طرح ہم مقامی ، صوبائی ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی حکومت کی پالیسیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔ ان کے لیے بہترین شعبہ ہے ۔

وہ لوگ جو سیاسیات کو اپنے کیرئیر کے طور پر اپناتے ہیں ، ان کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں میں ملازمت کے لئے بڑی گنجائش ہے. اس کیرئیر میں صرف وہی لوگ آگے بڑھ سکتے ہیں اور کامیابی کی منزلیں طے کر سکتے ہیں جو مختلف مسائل اور مشکلات خواہ وہ ملکی ہوں یا غیر ملکی ، علاقائی ہوں یا بین الاقوامی ، کے حل کے لیے انسانی، اخلاقی ، قانونی اور سائنسی بنیادوں پر ایسے پُرکشش منصوبے اور تراکیب پیش کر سکتے ہوں جو ایک جانب اپنے ملک یا ادارے کی پالیسی کی حفاظت بھی کریں اور دوسری جانب کو بھی مطمئن کریں۔ دوسروں کی پالیسیوں کی گہرائی سمجھنا اور انکے ہدف کو جاننا ان کے کار منصبی میں شامل ہوتا ہے۔ وہ تمام لوگ جو حکومت میں ہوں یا باہر انکے سیاسی رویوں اور پالیسیوں کا تجزیہ کرتے رہنا اہمیت کا حامل ہے ۔ حکومت ، سیاسی پارٹیوں کی فیصلہ سازی ، مختلف ممالک میں سیاسی ماحول اور بڑے شہروں پر سیاسی ، معاشی اور معاشرتی بنیادوں پر تحقیقی مضامین کی اشاعت بنیادی کاموں میں سے ایک ہے۔ اہم سیاسی اور غیر سیاسی (اجتماعی) امور پر عدالت کے فیصلے پر نظر رکھنا اور اثرات کا جائزہ لینا شامل ہے۔ پاکستان اور دیگر ممالک میں انتخابات کے نتائج کی ساخت اور طریق کار کا تجزیہ کر کے حکومت ، سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کو آگاہ کرنا۔ اسی طرح سیاسی معاملات پر رائے عامہ کے سروے کروانا۔

سیاسیات کوئی ایسا مضمون نہیں کہ جس کے بعد آپ بالکل محدود اور آپ کا کام بہت سطحی ہو گا بلکہ اس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ یہ اپنے دامن میں بے شمار کیرئیر اور لاتعداد آپشن رکھتا ہے۔ خرابی اس وقت آتی ہے جب کسی شعبے اور اس سے متعلق عملی زندگی کے تقاضوں اور اپنی ذاتی خوبیوں اور کمزوریوں کو سامنے رکھے بغیر کسی شعبے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

 اہلیت تعلیمی اعتبار سے

پاکستان میں سیاسیات کے شعبے میں چار سالہ گریجوایشن اور دوسالہ ماسٹر کے علاوہ پی ایچ ڈی کروائی جا رہی ہے ۔جو تمام جامعات اورتقریبا تمام بڑے شہروںمیںموجود ہے ۔ مزید معلومات کے لیے ایجوویژن ویب سائٹ (www.eduvision.edu.pk) پر Program Finderمیں تلاش کریں۔

 پولیٹکل سائنس کے مضامین میںحکومتوں ، سیاست اور پالیسیوں کا فلسفیانہ ، تاریخی اور تجزیاتی مطالعہ شامل ہیں. سماجی سائنس کے میدان کے طور پر ، سیاسیات میں پاکستان اور دیگر اہم ممالک کے آئین اور ان سے قائم تعلقات کا مطالعہ بھی شامل ہے۔

پولیٹیکل سائنس کے کورس میں قومیت ، ایگزیکٹو اور عدلیہ ، پاکستان کے آئین کی ترقی ، سیاسی سوچ اور نظریات ، خارجہ پالیسی ، بین الاقوامی تعلقات میں عصر حاضر کے مسائل ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور پبلک پالیسی کی تشکیل کے فرائض کے علاوہ جمہوریت کا تصور کی طرح کے موضوعات کا احاطہ کیا جاتا ہے ، معاشیات اورعمرانیات جیسے مضامین بھی شامل ہوتے ہیں۔

ذاتی صفات

سیاسیات کے میدان ایک کامیاب کیرئیر کے لیے تعلیمی قابلیت کے علاوہ آپ میں کئی ذاتی صفات کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ذیل میں ان ذاتی صفات کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔

قیادت کی خصوصیات

تجزیاتی سوچ کی صلاحیت

اچھے تعلقات بنانے اور رکھنے کی صلاحیت

حاضر دماغ

مسئلہ کو حل کرنے کی مہارت

ابلاغ عامہ Communication

صورت حال کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت

فیصلہ سازی

دانشورانہ تجسس

• خود اعتمادی

کشیدگی کا سامنا کرنے کی صلاحیت

سفارتکاری

سماجی و اقتصادی ، سیاسی اور بین الاقوامی مسائل سے باخبر رہنا

کیرئیر کے امکانات

ایک زمانہ تھا ماہرین سیاسیات کی تقریبا 75 فی صد تعداد صرف تعلیمی اداروں کی طرف جاتی تھی اور کیریئر کا دائرہ بہت تنگ تھا ،تعلیمی شعبے کے علاوہ بہت کم گنجائش تھی لیکن اب صورت حال تبدیل ہوگئی ہے اور گنجائش بھی بہت ہے ۔ براہ راست مرکزی اور صوبائی حکومت میں بہت سے مواقع موجود ہیں. آپ ایک سیاسی تجزیہ کار کا انتخاب کرسکتے ہیں ، سول سروس میں شامل ہو جائیے اور وزارت خارجہ سے لیکر بے شمار حکومتی مناصب پر آپ خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ چند اہم کیرئیر درج ذیل ہیں۔

٭ کالج اور یونی ورسٹی میں پروفیسر

٭ قانونی مشیر

٭ سیاسی مشیر

٭ تجزیہ و تحقیق

٭ غیر سرکاری تنظیمیں

٭ سیاسی تجزیہ کار

٭ سول سروس


Views: 17326