Biomedical Engineering - بائیو میڈیکل انجینئرنگ

بائیو میڈیکل انجینئرنگ

تعارف

                حیاتیاتی انجینئرنگ( Biomedical Engineering) انجینئرنگ کا ایک ابھرتا ہوا اور دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ تحقیق ، ترقی ، اور روزگار کے لئے زبردست شعبہ ہے. اس میں انجینئرنگ کے اصولوں اور تراکیب کا مطالعہ اور انجینئرنگ میں اس کے استعمال کی وضاحت کی جاتی ہے۔ یہ حیاتیات اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے طبی علوم میں تکنیکی علم کا ایک مجموعہ ہے ۔ اس میں دو متحرک شعبوں ، طب اور انجینئرنگ کے اصولوں کو اکٹھاکردیا گیا ہے۔ وہ لوگ جو دوسروں کی صحت کی دیکھ بھال اور مشین استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں ان کے لئے ایک مناسب پیشہ ہے۔

                 بائیو میڈیکل انجینئرنگ جو طبی آلات ، تشخیصی آلات ، منشیات اور دیگر علاج کے لیے استعمال ہونے والی ہائی ٹیک مشینری سے متعلق شعبہ ہے۔اس منفرد شعبے میں بائیو انسٹر،منٹیشن ، بائیو میٹریل ، بائیو میکانکس ، میڈیکل گرافکس ،جینیٹکس انجینئرنگ ، آرتھوپیڈک سرجری ، سیلولر اور ٹشو انجینئرنگ شامل ہیں۔اس شعبے میں میکینکل انجینئرنگ اورالیکٹرانکس انجینئرنگ ، مواصلات اورکمپیوٹر انجینئرنگ، کمپیوٹر انٹیگریٹڈ ، مینو فیکچرنگ ، جغرافیائی معلومات کے نظام ، بائیو ٹیکنالوجی ، بائیو میکانکس وغیرہ مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔

                بائیو میڈیکل انجینئرز کی ذمہ داریوں میں یہ بات شامل ہے کہ وہ ایک جانب تمام تر میڈیکل تنصیبات (مشینیں اور دیگر سسٹم) کو ہر وقت درست حالت میں رکھےں اور حاصل ہونے والے رزلٹ اور جمع ہونے والا ڈیٹا درست اور محفوظ رہے۔ مختلف آلات اور انکا حساس آپریشن پر نظر رکھےں۔

بائیو میڈیکل انجئنزنگ میں حصول تعلیم

                ٭ بائیو میڈیکل انجینئر بننے کے لئے پاکستان میں چار سالہ بیچلر ڈگری (بی ایس سی یا بی ای ) کروائی جا رہی ہے۔ اس میں داخلے کے لیے ایف ایس سی (پری میڈیکل یا پری انجینئرنگ) ہونا ضروری ہے ۔

                ٭ اس شعبے میں جانے کے لیے ایک دوسرا راستہ بھی ہے ۔ کہ آپ ایف ایس سی (پری انجینئرنگ) کے بعد الیکٹریکل انجینئرنگ کی ذیلی شاخوں کمپیوٹر انجینئرنگ ، الیکٹرانکس انجینئرنگ ، میکینکل انجینئرنگ یا کیمیکل انجینئرنگ کر لیں اور بائیو میڈیکل میں ایم ایس یا پوسٹ گریجویٹ کورس کرلیں

                ٭ دنیا میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد بائیو انجینئرنگ / میڈیکل انجینئرنگ / میڈیکل ٹیکنالوجی میں سے کسی کا ماسٹرز ڈگری کے لئے انتخاب کرتے ہیں.

ذاتی مہارت

                بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں زندگی کے سفر کے زاد راہ میں درج ذیل اشیاءضرورہونی چاہئیں۔          

٭ اچھا اور خوبصورت ابلاغ ( تحریری اور زبانی)

٭ بائیولوجی اور ریاضی میں مہارت کے ساتھ ساتھ طبعی دلچسپی بہت ضروری ہے۔

٭ تخلیقی اور تجزیاتی صلاحیت ۔

٭ مشاہدہ ، تجزیہ ، تحقیق اور ریکارڈ رکھنے کی غیر معمولی مہارت ۔

٭ تیزی سے تبدیل ہونے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنے آپ کوہم آہنگ رکھنا ۔

٭ انتظامی مہارت اور اعلی سطح کے سوفٹ ویئر کی مہارت ایک اضافی خوبی تصور کی جائے گی۔

روزگار کے امکانات اور کیریئر کے اختیارات

                انسانوں اور جانوروں کی زندگی کے حیاتیاتی پہلووں پر تحقیق کرنے والے بائیو میڈیکل انجینئر سائنس اور انجینئرنگ کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہیں وہ ہمہ جہت پہلووں پر کام کرتے ہوئے مختلف آلات اور سافٹ ویئر ڈیزائن کرنے کے علاوہ وسیع رینج میں تکنیکی ذرائع سے حصول علم اور تحقیق کے کام کو آسان بناتے ہیں ۔ طبی مسائل کے حل ،خصوصاً ڈاکٹر اور مریض کو سہولتیں پہنچانے کے لیے آپریشن تھیٹر کے تمام آلات ، سی ٹی سکین ، الٹراساونڈ اور ایکس رے مشین اور دیگر خودکار مشینیں چلانا اور کنٹرول کرنا شامل ہے ۔

 

                ٭بائیومیڈیکل انجینئرز عالمی صنعتوں ، جدید صحت کی دیکھ بھال ، اسپتالوں ، طبی سامان، مینوفیکچرنگ یونٹس ، صنعتی فرموں ، تعلیمی اور طبی اداروں ، دواسازی ، حکومتی ریگولیٹری ایجنسیوں کی وسیع رینج میں کام کر سکتے ہیں۔

                 ٭ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ، نرسوں ، معالج اور تکنیکی ماہرین کی طرح صحت کی دیکھ بھال کے دیگر پیشہ ور افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

                ٭میکنیکل آلات کی بہتری اور طبی سازوسامان کو سنبھالنے اور برقرار رکھنے کے لئے مشورہ فراہم کرتے ہیں۔

                ٭ سرکاری عہدوں پرکام کرتے ہوئے مختلف آلات اور مراکز میں حفاظتی معیار کاتعین کرنا شامل ہے۔

                ٭بائیو اور میڈیکل کی تحقیق میں مصروف اداروں میںان انجینئرز کی ضرورت ہوتی ہے۔

                ٭ طبی سامان کی کمپنیوں کے مارکیٹنگ سیکشن میں تکنیکی مشیر۔

                ٭ تیزی سے بڑھتی ہوئی اعضاءکی بحالی اور آرتھوپیڈک انجینئرنگ کے علاوہ سرجری ، سیلولر اور ٹشو انجینئرنگ میں کمپیوٹر کی مدد سے تحقیق کے لیے انجینئرز کی اشد ضرورت ہے۔

 

Click here to see the list of the universities/colleges offering Biomedical Engineering at Bachelor level

 

Click here to see the list of the universities/colleges offering Biomedical Engineering at Master level

 

Click here to see the list of the universities/colleges offering Different disciplines in  Engineering at Bachelor level

 

Click here to see the list of the universities/colleges offering Different disciplines Engineering at Master level


Views: 10946