CSS 4 | CSS Groups Introduction | Urdu

سی ایس ایس گروپس کا مختصر تعارف

یوسف الماس

Public Administrative Service

یہ گروپ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ یا ڈی ایم جی کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس گروپ میں منتخب ہونے والے افراد اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر تعینات ہوتے ہیں جو بعد میں ترقی پا کر ڈپٹی کمشنر اور کمشنر وغیرہ بنتے ہیں۔ ان کے پاس اختیارات بھی بہت ہوتے ہیں اور سہولتیں بھی بہت مگر ملک کا امن و امان اور ہر طرح کے انتظام کی ذمہ داری بھی ان پر ہوتی ہے۔ اس طرح بعد میں ہوم سیکرٹری، چیف سیکرٹری اور دیگر اہم انتظامی مناصب کے لیے بھی ان کو ترجیح دی جاتی ہے۔

Police Services of Pakistan

اس گروپ کے لوگ براہ راست اے ایس پی یعنی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس تعینات ہوتے ہیں جو بعد میں SP، SSP، DIGاور IG بنتے ہیں۔ اس روپ میں سے ہی عام پولیس کے علاوہ ٹریفک پولیس ، موٹروے پولیس  اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعینات ہوتے ہیں۔ اختیارات اور سہولیات کے لحاظ سے یہ گروپ بھی بہت آگے ہے لیکن ساتھ ہی ذمہ داریاں بھی بہت ہیں۔ اس گروپ میں جانے والوں کا میڈیکل ٹیسٹ الگ ہوتا ہے اور کچھ اضافی جسمانی شرائط بھی ہیں۔

Foreign Services of Pakistan

سی ایس ایس کا تیسرا  اہم ترین گروپ پاکستان کی وزارت خارجہ کا ہے۔ صلح کا زمانہ ہو یا جنگ کا، بین الاقوامی تعلقات کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ زمانہ قدیم میں ہی سفارت کاری ایک معزز پیشہ تھا اور ہمیشہ معاشرے کے ذہین، سمجھدار اور قابل افراد کو اس کے لیے منتخب کیا جاتا تھا۔ آج اس عالمی گاؤں میں تو اس کی وسعت اور اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ۔ حکومتوں سے آگے بڑھ کر معیشت اور سیاست تک اس کا دائرہ بڑھ چکا ہے۔ اس گروپ میں آنے والے وزارت خارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہی لو دنیا میں پاکستان کی سفارت خانوں میں فرسٹ سیکرٹری سے لے کر سفیر تک تعینات ہوتے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری ترجمان اور فارن سیکرٹری وغیرہ بھی اسی گروپ سے بنتے ہیں۔

Pakistan Customs Services

اس گروپ کے افراد اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹم کی حیثیت سے تعینات ہوتے ہیں۔ بعد میں ۔۔۔۔کلیکٹر اور ان کی تمام سروس اسی شعبے میں گزرتی ہے یا پھر کبھی کبھار FBR وغیرہ میں بھی چلے جاتے ہیں۔ یہ بہت سپیشلائز گروپ ہے۔ مخصوص صلاحیتوں کے افراد ہی اس میں بہتر کارکردگی دکھا پاتے ہیں۔

Pakistan Audit & Account Services

یہ بھی سپیشلائز گرو پ ہے۔ اس میں مخصوص تعلیمی پس منظر کے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ حکومت پاکستان کا آڈٹ اور اکاؤنٹس کا بالکل الگ شعبہ ہے۔ اس گروپ کے لوگ اس میں جاتے ہیں۔ شروع میں اسسٹنٹ اکاؤنٹینٹ جنرل ، پھر ڈپٹی تعینات ہوتے ہیں۔

Commerce & Trade Group

اس گروپ کے لوگوں کی تمام عمر وفاقی وزارتوں یا پھر صوبائی وزارتوں یا ان کے ذیلی اداروں اور ملحقہ آرگنائزیشنز میں گزرتی ہے۔ وفاقی اور صوبائی سیکرٹریٹ انہی سے آباد ہیں۔ وزارتیں اور ڈویژنز میں بطور سیکشن آفیسر، ڈپٹی سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، اڈیشنل سیکرٹری وغیرہ کے کام کرتے ہیں۔ یہ حضرات عام طور پر آفیسر بن کر رہتے ہیں۔

Information Group

اس گروپ کا بنیادی کام پرنٹ، الیکٹرانک ، سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا ، سرکاری ریڈیو ، ٹی وی، اخبارات وغیرہ اور پبلک ریلیشنگ ڈیپارٹمنٹ میں انہیں کام کرنا ہوتا ہے۔ اس گروپ میں کام کی مہارت ہی ترقی کے راستے کھولتی ہے ورنہ وزارت اطلاعات و نشریات کی فائلیں ہی قسمت میں رہتی ہیں۔

Military Land & Cantonment Group

اس گروپ کے فاراد کنٹونمنٹ ایریاز ، وزارت دفاع اور آرمی سے متعلقہ اداروں میں تعینات ہوتے ہیں۔ آرمی اور حکومت اور دیگر پرائیویٹ اداروں سے تعلقات بھی انہی لوگوں کے ذریعہ ہی ہوتے ہیں۔

Postal Group

پاکستان پوسٹ ایک بہت بڑا نیٹ ورک ہے۔ بڑے شہروں سے لے کر دور دراز کے دیہاتوں تک پھیلاہوتا ہے۔ اس گروپ کے افراد کی پوسٹنگ پاکستان پوسٹ میں پوسٹ ماسٹر وغیرہ کے طور پر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ذیلی شعبے بہت ہیں۔ ان میں بھی ان کی تعیناتی ہوتی ہے۔

Railways Group

پاکستان ریلوے کے دو حصے ہیں  ایک کو کمرشل کہتے ہیں اور دوسرے کو ٹرانسپورٹیشن کہتے ہیں۔ پاکستان کا اثاثوں اور نیٹ ورک کے اعتبار سے سب سے بڑا ادارہ ہے۔ ریلوے کی ال وزارت ہوتی ہے۔ اس کے دونوں کام مخصوص تربیت اور تجربہ مانگتے ہیں۔ سہولیات کے اعتبار سے سب سے بہتر گروپ ہے۔ جو لوگ سیر و سیاحت کے شوقین ہوں ان کے لیے اچھا شعبہ ہے۔

Inland Revenue Service

یہ گروپ ایف بی آر سے تعلق ہے اور اس کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس کے طور پر ہوتا ہے۔ ان کا تمام کام ٹیکس جمع کرنے اور اس کے دیگر امور کے بارے میں ہے۔


Views: 2788