آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز AFNS
Yousuf Almas
مریض کی انفرادی دیکھ بھال ، مختلف کیفیات کا ریکارڈ، مثبت اور منفی تبدیلیوں کا جائزہ اور متبادل انتظام، دواؤں ، غذا، پرہیز اور احتیاط کے بارے میں ڈاکٹر کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ایک نرس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
اگر آپ بہترین بات چیت کی مہارت رکھتی ہیں، ذہنی اور جسمانی طور پر توانا اور مضبوط ہیں، آپ میں ذمہ داری اور قائدانہ صلاحیتیں بہترین ہیں، ہنگامی حالات میں آپ اپنے آپ کو متوازن رکھتی اور درست فیصلہ کرلیتی ہیں اور انفرادی طور پر یا ٹیم ورک کی اہلیت ہے تو پھر آپ کو اس شعبے کو اختیار کرلینا چاہیے۔
1۔اہلیت و شرائط
نوٹ برائے بی ایس سی نرسنگ
ایف ایس سی ( پری میڈیکل) پارٹ-II کا امتحان دینے والی امیدواران (جنہوں نے سال اول میں 50 فیصد نمبر حاصل کررکھے ہیں) متعلقہ کالج / ادارے کے پرنسپل کے دستخط شدہ 50 فیصد نمبر حاصل کرنے کے Hope سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ درخواست دے سکتی ہیں ۔ تاہم پارٹ-II کے نتائج کا اعلان ہونے پر امیدواران کو فوری طور پر ایف ایس سی مارکس شیٹ جمع کرانا ہوگی۔
نوٹ برائے تربیت یافتہ نرس
- امیدوار کا پاکستان نرسنگ کونسل ( PNC) سے رجسٹرڈ شدہ ہونا ضروری ہے۔
- پی این سی سے منظور شدہ ہسپتال / ادارہ سے پوسٹ بیسک سپیشلائزڈ کورسز یعنی ICU، OT،CCU وغیرہ کی حامل نرسوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ازدواجی حیثیت
- بی ایس سی نرسنگ: شادی شدہ / غیر شادی شدہ/ بیوہ/ طلاق یافتہ
- تربیت یافتہ نرس: شادی شدہ / غیر شادی شدہ
قومیت : خواتین پاکستانی شہری / آزاد کشمیر کی قومیت اور درجہ اول کے باشندے۔ دوہری شہریت رکھنے والی پاکستانی امیدواروں کو آرمی میں شمولیت سے پہلے غیر ملکی شہریت ترک کرنے کی کارروائی شروع کرنا ہوگی اور اقرار نامہ دینا ہوگا کہ وہ تربیت کی تکمیل سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنے کے ضوابط پورے کریں گی۔
جسمانی معیار
- الف۔ قد۔ 5 فٹ ( 152 سم )
- ب۔ وزن۔ باڈی ماس انڈیکس کے مطابق
2۔ نااہلیت
- دو مرتبہ جی ایچ کیو سلیکشن بورڈ سے مسترد شدہ۔
- اپیل میڈیکل بورڈ سے ان فٹ قرار دیئے گئے امیدوار۔
- مسلح افواج کی کسی تربیتی اکیڈمی / ادارے کی جانب سے غیرتسلی بخش کارکردگی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور میڈیکل کی بنیاد پر خارج شدہ / نکالے گئے امیدواران۔
- کسی بھی سرکاری ملازمت سے نکالے گئے / برطرف شدہ۔
- صرف بی ایس سی نرسنگ کے لیے: امیدوار جو پہلے سے پاکستان نرسنگ کونسل سے رجسٹرڈ ہو۔
- کسی اخلاقی مقدمے میں عدالت سے سزایافتہ امیدواران۔
3۔ رجسٹریشن اور ابتدائی طریقہ انتخاب
امیدوار بذریعہ انٹرنیٹ یا آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ (AS&RCs) میں آکر رجسٹریشن کراسکتے ہیں جس کے لیے درج ذیل طریقہ اختیار کیا جائے گا۔
رجسٹریشن بذریعہ انٹرنیٹ: امیدواران بذریعہ انٹرنیٹ آرمی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ امیدوار کو اس کے ای میل ایڈریس پر امتحان کی تاریخ اور وقت سے بذریعہ انٹرنیٹ آگاہ کیا جائے گا۔ لہٰذا امیدوار کے پاس ای میل ایڈریس ہونا لازمی ہے۔ امیدوار کو کمپیوٹرائزڈ رول نمبر سلپ پر درج تاریخ اور وقت پر ابتدائی امتحان کے لیے حاضر ہونا ہوگا۔ دی گئی تاریخ میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ امیدوار کو ٹیسٹ والے دن امیدوار کو ٹیسٹ والے دن پیر ا 6 کے مطابق تمام دستاویزان ہمراہ لانا اور پراسپکٹس فیس ادا کرنا ہوگی۔ امیدوار کے لیے کمپیوٹر کا علم ضروری ہے کیونکہ رجسٹریشن اور امتحانات بذیعہ کمپیوٹر ہوں گے۔
آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹرز ( AS&RC) میں رجسٹریشن:
امیدواران، رجسٹریشن اور رول نمبر کے حصول کے لیے پیرا 6 میں دی گئی دستاویزات اور پراسپیکٹس فیس کے ہمراہ اپنے نزدیکی (AS&RC) رجوع کرسکتے ہیں۔ امیدوار ٹیسٹ کے دن بھی یہ تمام دستاویزات ہمراہ لائیں۔
رجسٹریشن / ابتدائی ٹیسٹ کا شیڈول: رجسٹریشن اور ابتدائی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
ابتدائی ٹیسٹ: ابتدائی طبی ٹیسٹ بھرتی دفتروں میں ہوں گی۔
مزید انتخاب: کامیاب امیدواروں کا انٹرویو لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں جی ایچ کیو سلیکشن بورڈ کے ذریعے لیا جائے گا جس کے لیے الگ کال لیٹر جاری ہوں گے۔ حتمی انتخاب جی ایچ کیو میں امیدواروں کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پرہوگا۔
5۔ تربیت کا دورانیہ
بی ایس سی نرسنگ:
AFPGMIراولپنڈی، CMHلاہور، CMHکوئٹہ اور PNS شفا کراچی میں چار سالہ تربیت۔
تربیت یافتہ نرس:
AFPGMI راولپنڈی میں چار ہفتے کی بنیادی فوجی تربیت۔
نوٹ: تربیت کی کامیاب تکمیل پر لیفٹیننٹ کے رینک میں کمیشن دیا جائے گا۔
6۔ اے ایس اینڈ آر سی پر مطلوبہ دستاویزات
تمام امیدواران رجسٹریشن کے بعد درج ذیل دستاویزات آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس میں جمع کرائیں گے۔
- اصل اسناد کے ساتھ تمام تعلیمی اسناد / ڈگری کی دو عدد مصدقہ فوٹو کاپی۔
- گورنمنٹ اداروں/ محکموں میں کام کرنےوالے امیدواران متعلقہ حکام سے جاری کردہ این او سی ( نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ ) پیش کریں گے۔
- ڈومیسائل کی تصدیق شدہ نقول۔
- نادرا کے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ نقول۔
- تین عدد کلر فوٹو ( دونوں طرف سے تصدیق شدہ )
- ایک سو روپے کا پوسٹل آرڈربحق ڈائریکٹر جنرل پوسٹل ایڈمنسٹریشن ( ڈی جی پی اے) جی ایچ کیو ، راولپنڈی۔
- پے آرڈر/ بینک ڈرافٹ قابل قبول نہیں ہونگے۔
نوٹ: پرانا قومی شناختی کارڈ قابل قبول نہیں ہوگا۔
7۔ عہدنامہ
حتمی طور پر منتخب امیدواران ٹریننگ کے آغاز سے قبل بی ایس سی نرسنگ کے لیے کم از کم 10 سال تک فوج میں سروس کے عہدنامہ پر دستخط کرنا ہوں گے۔
Views: 5711