گرافک ڈیزائن - Graphic Design
یوسف الماس
میڈیا یعنی (ذائع ابلاغ) ایک صنعت کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ۔ الیکٹرانک ہو یا پرنٹ، ٹی وی ہو یا انٹر نیٹ، اخبارات و رسائل ہوں یا مارکیٹنگ کی وسیع دنیا ۔ سڑکوں پر لگی ہورڈنگ ہوں یا تقسیم کرنے والے بروشرز، گلی کے کونے پر چھوٹی سی دکان کا بورڈ یا کسی ملٹی نیشنل کمپنی کی مارکیٹنگ مہم ، ان سب میں اس وقت جان آتی ہے جب کوئی گرافک ڈیزائنر کمپیوٹر اور اس کے سافٹ وئیرز کی مدد سے الفاظ اور تصویر کو ،حاشیوں اور لکیروں کو رنگ اور آہنگ کی ایک خاص شکل اور ترتیب سے پیش کرتا ہے ۔
نظری ابلاغ ( Visual Communication )کی اصل بنیاد گرافک ڈیزائننگ ہے۔ اس میں یہ طاقت ہے کہ ایک چیز کو جس بھی انداز سے پیش کرنا چاہے ،کرسکتا ہے۔ اسی لیے اسے کمرشل آرٹ بھی کہتے ہیں۔ گلوبلائزیشن کے اس دور میں سرمایہ دارانہ نظام کی چمک دھمک میں اہم کردار گرافک ڈیزائننگ کا ہے۔ لہٰذا گرافک ڈیزائننگ ایک ایسا شعبہ ہے جس کے لیے آنے والے کل کا منظر سمجھنا ،ہر تبدیلی کو محسوس کرنا، الفاظ اور احساسات کو حاشیوں اور لکیروں میں تبدیل کردینا ممکن ہو اور ذہنی اور فکری پستی اس کے قریب سے بھی نہ گزری ہوں۔ تازہ خیالات اور تصورات ، معلومات کے ساتھ مل کر جہانِ نو کی بنیادبھی رکھ سکتے ہیں اور معاشرتی الجھاﺅاور ٹکرا
¶ کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اس کا انحصار گرافک ڈیزائنر کی ذہنی ساخت، علمی وسعت، مثبت سوچ اور فنی مہارت پر ہے ۔ لہٰذا محض کورل ڈراکا ایک کورس کرکے اس راستے پر آگے بڑھنا بہت مشکل ہے ۔ کم از کم BFA (فائن آرٹس) ہونا چاہیے یا پھر بی ایس کمپیوٹر سائنسز کے ذریعہ اس شعبہ میں سپیشلائزیشن کریں۔
Views: 3727