Interior Design | Urdu

انٹیرئیر ڈیزائننگ - Interior Design

یوسف  الماس

گھر وہ جو رہنے والوں کو ہوا ور روشنی کے ساتھ تازگی کا احساس دے اور اپنے ہر پہلو سے وسعت اور آرام کا باعث ہو۔ دوکان، آفس، کارخانہ ، کاروباری مرکز، ہسپتال ، ہوٹل ، ریسٹورنٹ ، کار، بس اور جہاز میں آنے والوں کو کام میں آسانی اور ایک سے دوسری جگہ یا کاﺅنٹرپر جانے اور ضروریات کو سمجھنے میں سہولت، کاروبار کے پھیلاﺅ کا باعث بنتی ہے ۔ اچھی ترتیب اور خوبصورت جگہ پر آنے کو بار بار دل چاہتا ہے۔ دوسری جانب اچھے، ماہر، تجربہ کار افراد کے کام میں آسانی اور نتائج کے اعتبار سے بہتری کا باعث بنتی ہے ۔ اسی ضرورت نے ایسے افراد کی تیاری کا احساس دلایا جو نفاست، سلیقہ، خوبصورتی کے ساتھ جگہ کا بہترین استعمال کرسکیں۔

انٹیرئیر ڈیزائننگ ایک بہت ہی وسیع شعبہ ہے ۔ آپ اگر چاہیں تو آزادانہ طور پر ہر ذیلی شعبہ میں کام کرسکتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ چاہیں تو اپنے آپ کو کسی ایک ذیلی شعبہ تک محدود کرلیں۔ وہ ریسٹورنٹ ڈیزائننگ ہو یا کچن ڈیزائننگ، گھر یا کمرشل پلازا، کار، بس یا جہاز۔ آج ہمار ے معاشرے کو انٹیریئر ڈیزائنر کی اشد ضرورت ہے۔ کسی بھی معاشرے کا استحکام ، تہذیب و ثقافت کا دوام بڑی حد تک ان سے مشروط ہے۔

اس شعبے میں اگر کامیابی کے سنگ ہائے میل میں تخلیقی ہونے کے ساتھ ساتھ تخیل اور تصور کا بلند اور وسیع ہونا ہے جو انسانی رویوں ، طرز زندگی، ثقافتی پس منظر، عادات و اطوار اور مالی وسائل کو پس نظر رکھ کر کسی جگہ کو بہترین استعمال کے لیے ڈیزائن کرسکے۔ لہٰذا آپ اگر ایک نظر میں دو اور تین زاویوں کی بنیاد پر ساری تصویر کو سمجھ سکتے ہوں تاکہ آپ کسی بھی جگہ کو گیلی مٹی (Clay)کی طرح اپنی مرضی سے موڑ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم بات یہ کہ اگر آپ صحت اور سلامتی کے تمام بنیادی اصول بھی ہر لمحے اپنے ذہن میں رکھ سکتے ہیں تو یہ شعبہ آپ کے لیے ایک بہترین شعبہ ہو سکتا ہے۔

ایک غلط فہمی کاازالہ ضروری ہے کہ انٹیریئر ڈیزائننگ ، انٹرئیر ڈیکوریٹنگ سے مختلف ہے۔ انٹرئیر ڈیکوریٹر تبدیل اور ایک سے دوسری جگہ منتقل کی جانے والی اشیاءسے متعلق ہے مثلا رنگ، فرنیچر، کارپٹ وغیرہ ۔ بعض انٹرئیر ڈیزائنراپنے شبعہ کے ساتھ ساتھ اس ذیلی شعبے میں بھی مہارت حاصل کرلیتے ہیں، جو بہت مفید ہوتی ہے۔


Views: 2458