Nutritionist

ماہر غذائیات(Nutritionist)
ماہر غذائیات کھانے کی عادات کامطالعہ کرتے ہوئے ایک صحت مندانہ زندگی گزارنے کے لئے مفید مشورے فراہم کرتے ہیں۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں(Duties and Tasks)
*مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خاص طورپر کھلاڑیوں کو ان کی غذائی عادات سے متعلق آگاہ کرکے اس میں موجود ضروری غذائی خامیوں کے بارے میں مشورہ دینا۔
*ان کی غذائی ضروریات کے متعلق ڈائٹ پلان تجویز کرنا۔
*غذائیات سے متعلق دوسرے ماہرین صحت سے رابطہ کرکے مخصوص ضروریات رکھنے والے افراد کی غذائی ضروریات سے متعلق منصوبہ بندی کرنا۔
*مہیا کی جانے والی خوراک کی کوالٹی اور اس سے حاصل ہونے والے نتائج پر نظر رکھنا۔
*غذائیات سے متعلق تعلیمی مواد اکٹھا کرنا اور مختلف پروگراموں کی منصوبہ بندی اور انعقاد کرانا۔
ذاتی خصوصیات
*کھانے کی تیاری اور کھاناکھانے سے فرحت محسوس کرنا۔
*صحت اور تندرستی کے پروگراموں میں دلچسپی لینا۔
*سائنسی اور تحقیقی کاموں میں شوق رکھنا۔
*ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے کی اہلیت رکھنا


Views: 12862