Nursing

NURSING

Introduction

The profession of nursing, associated with taking care of patients, is indeed one of the noblest professions in the world. It is the art of caring for sick people with the science of health care. It is a vital component of any form of medical care. Even though doctors are there in hospitals, but one cannot deny the importance of nurses. The profession of nursing has expanded its realm from taking care of individuals to a family and a community. In our society, it is conceived that the profession of nursing is only meant for females although there is an equal opportunity for the male students as well. Currently 95% of the total nurses in the country are female while only 5% are male.

Nature of Work

Nurses

  • Work in hospitals or private clinics to heal and to provide advice and emotional support to patients’ family members.
  • Keep records of the patients’ medical histories, observe symptom, administer treatment and medications and help patient up till rehabilitation.
  • Guide patients and their families how to manage illness or injury, explaining post-treatment needs such as diet, nutrition, and exercise programs.
  • Also perform numerous activities, such as administering medication, observing and recording the basic life functions of the patients such as Blood pressure, pulse or heart rate, body temperature, breathing and consulting with physicians on the plans of medication and treatment.

Most RNs work in well-lighted, comfortable health care facilities. RNs may spend considerable time walking, bending, stretching, and standing. Patients in hospitals and nursing care facilities require 24-hour health facilities and as a result, nurses have to work nights, weekends, and holidays.

Nurses are more often in close contact with patients having transmittable diseases and with harmful compounds, solutions, and medications. RNs must have to guard themselves against disease and other dangers, such as those caused by radiation and anesthetics.

 

Education

Admission Requirements

  • General Nursing Diploma
  • Post RN Diploma
  • BS Nursing
  • Matriculation or FSc.
  • General Nursing Diploma
  • FSc. Pre-Medicla

Qualities Required

Job Opportunities

  • Scientific aptitude
  • Analytical
  • A strong background knowledge of chemistry especially organic chemistry is highly required
  • Painstaking/careful and pay close attention to detail
  • Good interpersonal skills
  • The decisions they make affect human lives.
  • Problem Sensitivity (The ability to tell when something is likely to go wrong. It does not involve solving the problem, only recognizing there is a problem.)
  • Deductive Reasoning (The ability to apply general rules to specific problems to produce answers that make sense)
  • Inductive Reasoning (The ability to combine pieces of information to form general rules or conclusions)
  • Cooperative aptitude
  • Pharmaceutical industry,
  • Development, formulation, production or marketing of new drugs for clinical use.
  • Self Employment (Pharmacy Stores)Hospitals
  • Investigation
  • Research Institutions
  • Drug control administration
  • Government departments
  • Universities
  • Armed forces
  •  

 

اندراج شدہ نرسیں(Enrolled Nurses)
(Nurse-state enrolled, Nurse-Division2)
اندراج شدہ نرسیں ہسپتالوں اورEnrolled Nurse(Division-2)مراکز صحت میں ایک رجسٹرڈ نرس کی زیر نگرانی اور زیر ہدایت مختلف دورانیے کی بیماریوں کے علاج معالجہ ،بچاؤ اور بحالی کے عمل میں مدد دیتی ہیں۔

کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں

اندراج شدہ نرسیں(Enrolled Nurses) مندرجہ ذیل خدمات سرانجام دیتی ہیں
*مریضوں کی صحت کی بحالی کے ابتدائی اور رواں پروگراموں کو برقرار رکھنے میں مدددینا۔
*مریض کی صحت کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے درجہ حرارت ،نبض ،سانس کی رفتار ،خون کے دباؤ اور شوگر لیول کاجائزہ لینااور جانچنا ۔
*مریض کی حالت میں کسی بھی تبدیلی سے ڈاکٹر کوآگاہ رکھنا۔
*مریض کی صفائی اور آرام کے پیش نظر اسے کھانے ،نہانے دھونے،بستر تبدیل کرنے اور پٹی بدلنے میں مدد دینا۔
*بحالی صحت کے پروگراموں اور ورزشوں میں مدد دینا۔
*ایمرجنسی اور زخموں کی صورت میں امداد فراہم کرنا۔
*صحت مندانہ طرز زندگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنا۔


ذاتی خصوصیات(Personal Requirements)
*مختلف عمروں،ثقافتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے مریضوں سے نمٹنے کے لئے صبر اور برداشت کاوصف پیداکرنا۔
*ٹیم ورک کااہل ہونا۔
*اچھی قوت فیصلہ کامالک ہونا۔
*ذہنی اور جسمانی طورپر چست ہونا۔


رجسٹرڈ نرسیں(Nurse-Division1)
رجسٹرڈ نرسیں ایک وسیع دائرہ کار رکھتی ہیں جسکے تحت وہ بحالی صحت، احتیاطی تدابیر اور معالجاتی طریقہ کار کے متعلق جائزہ لیکر اس کی منصوبہ بندی کرتی ہیں اور ان خدمات کو مریضوں،گاہکوں اور کسی جگہ کے رہائشیوں تک پہنچانے میں مدد دیتی ہیں۔


کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
رجسٹرڈ نرسیں مختلف خدمات انجام دیتی ہیں مثلاً
*مریضوں کو جسمانی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا۔
*ڈاکٹر اور دوسرے پیشہ وارانہ ماہرین سے مریضوں کے علاج کو یقینی بنانا۔
*مریض اور اس کے اہل خانہ کو نفسیاتی اور جذباتی طورپر سہارا دینا۔
*مریض کی حالت اور بعد از علاج نتائج کو مانیٹر اور ڈاکومنٹ کرنا۔
*مریض کو دی جانے والی ادویات ،علم فارماکولوجی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوں۔
*علاج میں استعمال ہونے والے پیچیدہ اور اعلیٰ درجے کے ٹیکنیکل آلات کے صحیح استعمال کی نگرانی کرنا۔
*مریضوں کی قبل اور بعد از آپریشن کی تیاری کرنا۔
*بحالی صحت کے عمل میں مریضوں کی مدد کرنا۔
*روٹین کے طبی معائنے اور ابتدائی طبی امداد مہیاکرنا۔
*علالت اور ایکسیڈنٹ کاریکارڈ رکھنا۔
*مڈوائفری اور نرسنگ کے طالب علموں کی تربیت میں تعاون کرنا۔
*اندراج شدہ نرسوں اور ہسپتال کے دیگر عملے کی نگرانی کرنا۔


تخصصات(Specializations)

نرسز درج ذیل میدانوں میں مہارت حاصل کرسکتی ہیں۔
*ذہنی صحت اور عمر رسیدہ لوگوں کی دیکھ بھال۔
*کینسر یا اونکولوجی(Oncology) نرسنگ۔
*شعبہ انتہائی نگہداشت نرسنگ۔
*پالیسی،تحقیق،تعلیم اور جائے کار کی صحت اور تحفظ۔


نرس ریسرچر(Nurse Researcher)
نرس ریسرچر نرسنگ اور صحت سے متعلق معاملات میں تحقیقی پروگراموں کااہتما م کرتی ہے۔
نرس پریکٹیشنر(Nurse Practitioner)
ایک پریکٹیشنر نرس کسی مخصوص شعبے سے متعلق اعلیٰ درجے کی مہارت اور علم کی صلاحیت سے بہرہ ور ہوتی ہیں مثلاًزخموں کی دیکھ بھال ،جنسی صحت یاعمر رسیدہ لوگوں کی دیکھ بھال۔
وہ انفرادی طورپر اپنے مخصوص شعبے میں کام کرتے ہوئے مریضوں کو ٹسٹ اور ادویات تجویز کرسکتی ہیں۔
نرس ایجوکیٹر(Nurse Educator)
ایک نرس ایجوکیٹر تعلیمی پروگراموں کو ڈیزائن اور ان کو رائج کروانے میں مدد دیتی ہے علاوہ ازیں تعلیمی وسائل کی فراہمی اور عملے کی تربیت بھی اس کے دائرہ کار میںآتاہے۔
پریکٹس نرس(Practice Nurse)
پریکٹس نرس جنرل پریکٹیشنرز کے پاس ملازمت کرتی ہے۔انتظامی معاملات میں مدد کرنے کے علاوہ وہ مختلف النوع بیماریوں کے علاج اور صحت کے فروغ سے متعلق ذمہ داریوں کو بھی نبھاتی ہے۔
کمیونٹی ہیلتھ نرس(Community Health Nurse)
کمیونٹی ہیلتھ نرس کامیدان عمل وسیع ہوتاہے جس میں کام کرتے ہوئے وہ نرسنگ کئیر مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی اور اجتماعی طورپر صحت عامہ سے متعلق آگہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے بھی مختلف خدمات انجام دیتی ہے۔
مینٹل ہیلتھ نرس(Mental Health Nurse)
مینٹل ہیلتھ نرس ان تمام مریضوں کی دیکھ بھال کرتی ہے جو کہ ذہنی اور دماغی عوارض کاشکار ہوکر ہسپتالوں ،کلینکس یاپرائیویٹ ہومز میں زیر علاج ہوتے ہیں۔
نرسنگ یونٹ منیجر(Nursing unit manager)
نرسنگ یونٹ منیجر کسی مخصوص وارڈ یاڈیپارٹمنٹ میں دیکھ بھال کی سہولیات کی ترسیل میں روابط کی ذمہ داری سرانجام دیتی ہے اس کے علاوہ وہ کلینیکل نرسوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کی براہ راست دیکھ بھال کرتی ہیں۔عملے کو تربیت اور تحقیق کی سہولیات فراہم کرنابھی ایک نرسنگ یونٹ منیجر کی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔
کلینیکل نرس سپیشلسٹ(Clinical Nurse Specialist)
ایک کلینیکل نرس ایک رجسٹرڈ نرس ہوتی ہے جو کہ کسی ایک مخصوص شعبے میں اعلیٰ درجے کی مہارت کامظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


ذاتی خصوصیات(Personal Requirements)
*بات چیت کرنے کی ماہر۔
*ذمہ دار اور قائدانہ صلاحیتوں کی حامل۔
*ہنگامی صورتحال کے دوران وقت پر درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت۔
*مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سے صبر اور برداشت سے نمٹنا۔
*انفرادی اور اجتماعی طورپر کام کی اہل ۔
ذہنی اور جسمانی طوپر توانا۔

نرسنگ منیجر(Nursing manager)
نرسنگ منیجر ہسپتالوں ،نرسنگ ہومز اور صحت کے مراکز میں خدمات انجام دیتی ہیں ۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
*نرسنگ اسٹاف کو منظم کرنااور پیشہ وارانہ رہنمائی مہیاکرنا۔
*یونٹ کی پالیسیز (Policeis)اور مقاصد کو رائج کرانا۔
*عملے کی بھرتی کے عمل کو منظم کرنا۔
*نرسنگ سروسز کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینا۔
*معاشرے میں کام کرنے والی دوسری ایجنسیز سے تعلقات کار کو بہتر بنانا۔
*نرسنگ کی خدمات مہیاکرنے کے لئے مطالبات اور بجٹ کی پیشین گوئی کرنا۔
*دوسرے طبی اور نرسنگ کے عملے سے تعلقات رکھنا۔
*عملے کی بھرتی کے معاہدوں سے متعلق صنعتی ایوارڈز اصول وضوابط کی تشریح کرنا۔


ذاتی خصوصیات(Personal Requirement)
*مسائل کاتجزیہ اور ان کاحل دریافت کرنے کی اہل۔
*اچھی قائدانہ صلاحیتوں کی مالک۔
*دباؤ کے تحت کام کرتے ہوئے پرسکون رہنے کی صلاحیت۔
*صبر اور برداشت کی صلاحیتوں کی مالک۔

 

Views: 29281