پیشہ ورتھراپسٹ(Occupational Therapist)
*پیشہ ور تھراپسٹ مکمل جائزے کے بعد ان لوگوں کاعلاج کرتے ہیں جو کسی بیماری ،چوٹ یاحالات کاشکار ہوکر روزمرہ کے کام کاج مکمل طورپر سرانجام دینے سے قاصر ہوتے ہیں۔
*ایسے افراد کی مددکے ذریعے وہ معذور اعضاء کی توانائی بحال کرنے اور سماجی مہارت برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ روزمرہ زندگی کے امور بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
*ذہنی،نفسیاتی،جسمانی اور ترقیاتی صلاحیتوں کابذریعہ ٹسٹ جائزہ لینا۔
*اصلاحی،سماجی،تفریحی،تعلیمی اور ووکیشنل سرگرمیوں کے منصوبوں پر عمل درآمد اور منصوبہ بندی کرناجس سے انفرادی سطح پر لوگوں کو فائدہ پہنچے۔
*انفرادی اور گروپ تھراپی کے پروگراموں کے ذریعے سے لوگوں کی سماجی،تفریحی اور کام کرنے کی جگہ کے حالات کو بہتر بنانا۔
*انفرادی سطح پر بہتری کاجائزہ لے کر ایک مؤثر ہیلتھ ٹیم کے ساتھ رابطے اور تعاون میں رہنا۔
*معذور بچوں کی ایسے طریقے سے مدد کرناتاکہ وہ سکولوں کے تعلیمی پروگراموں میں ضم ہوسکیں۔
*زخمی کارکنوں کو ان کی ملازمت پر دوبارہ بحال کرانا یاکوئی متبادل کام مہیاکرنا۔
*ماحول کی مطابقت سے مختلف آلات کے استعمال میں مشور ہ فراہم کرنا جو کہ بہتر طرز زندگی حاصل کرنے میں مدد سے سکیں۔
*صنعتی اور سرکاری تنظیموں میں بطور کنسلٹنٹ خدمات انجام دینا۔
*تحقیقی اور تعلیمی اداروں میں کام کرنا۔
*صحت اور دوسرے شعبوں سے متعلق پالیسی بنانے کے لئے خدمات سرانجام دینا۔
تخصصات(Specializations)
*عمر رسیدہ لوگوں کی دیکھ بھال:عمر رسیدگی سے پیداہونے والی طبی اور سماجی مسائل کے حل کے لئے پروگرام اور آلات کی فراہمی۔
*معذوری: جسمانی،حسی یاذہنی طورپر معذور لوگوں کے لئے طویل دورانیے کے پروگرام اور سرگرمیاں تیار کرنا۔
جنرل ادویات(General Medicine)
سرکاری اور غیرسرکاری ہسپتالوں میں کام کرتے ہوئے جسمانی طورپر معذور ،بیمار یازخمی لوگوں کو علاج کی سہولت مہیاکرنا۔
پیشہ ور تھراپسٹ(Occupational Therapist)
جائے کار کے تحفظ اور زخمی کارکنوں کاجائزہ لیکر دوبارہ بحالی کے لئے مشورہ فراہم کرنا۔
صحت کافروغ(Health Promotion)
متوازن اور صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کے خواہش مند افراد کو خدمات فراہم کرنا۔
ماہر بچگان(Paediatrics)
سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں میں ایسے بچوں کا علاج کرناجوکہ بڑھوتری میں تاخیر،سیکھنے میں دشواری یا دوسری معذوریوں کاشکار ہوتے ہیں۔
ماہر نفسیات:ذہنی طورپر بیمار یاغیرمعمولی رویوں کے حامل افراد کومختلف پروگراموں کے ذریعے علاج کی سہولت فراہم کرنا۔
دستکاری سنٹروں کے ذریعے بحالی صحت(Vocatinal Rehabilitation) زخمی کارکنوں کو کام پر واپسی میں مدد دینا۔
ذاتی خصوصیات
*کام کرنے میں پہل، قوت برداشت اور لچکدار رویوں کاحامل ہونا۔
*جدت پسندی ،عملیت اور قوت مشاہدہ کااستعمال۔
*مسائل حل کرنے کی اہلیت۔
*انفرادی اور اجتماعی طورپر کام کرنے کی صلاحیت۔
Views: 5429