منہ کی صحت کامعالج(Oral Health Therapist)
منہ کی صحت کامعالج(Oral Health Therapist)
*منہ کی صحت کا معالج دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں کی بیماریوں کی تشخیص کرتاہے۔
*ماہر دندان کی زیر نگرانی بچوں اور بالغوں کے منہ کی صحت کی روزمرہ دیکھ بھال کرتاہے۔
*سکول کے بچوں اور کمیونٹی کے ارکان کے درمیان دانتوں کی بیماریوں سے بچاؤ اور دیکھ بھال کے طریقوں کو فروغ دینا۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
اورل ہیلتھ تھراپسٹ مندرجہ ذیل خدمات سرانجام دیتاہے۔
*منہ کی صحت برقرار رکھنے سے متعلق بچوں کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کرنا۔
*صحت کی خدمات انجام دینے والے دوسرے لوگوں اور گروہوں کے ساتھ مل کر معاشرے میں منہ کی صحت سے متعلق شعور اور معلومات کو فروغ دینا۔
* منہ کی صحت(Oral Health)کی بہتری کے لئے بچوں اور بوڑھوں کی دیکھ بھال کے مراکز میں کام کرنا۔
*صحت کی سہولتوں تک رسائی نہ پانے والے لوگوں کے لئے خصوصی طورپر کام کرنا۔
*بچوں ،نوجوانوں اور بالغ افراد کو روزمرہ کے دانتوں کے علاج کی سہولت فراہم کرنا مثلاًمعائنہ،تشخیص،صفائی،دانتوں کی بھرائی اور پالش وغیرہ۔
*ہر عمر کے افراد کے مسوڑھوں کاعلاج کرنا۔
*دانتوں اور جبڑوں کاایکس۔رے لینا۔
*Sealentلگانااور فلورائیڈ سے علاج کرنا۔
*ماؤتھ گارڈ بنانے کے لئے دانتوں کے نمونے لینا۔
*زیادہ پیچیدہ مسائل کوماہر دندان کے علم میں لانا۔
*سکول کینٹین کے ذمہ داران کو صحت بخش غذاؤں میں مشورہ دینا۔
*صحت عامہ کی بہتری کے لئے صحت سے متعلقہ شعبوں کے لوگوں سے تعاون کرنا۔
ذاتی خصوصیات
*صحت وتندرستی کے معاملات میں دلچسپی رکھنا۔
*آنکھ اور ہاتھ کے کام میں مکمل ہم آہنگی ۔
*مخصوص اور تفصیلی کام کرنے کی صلاحیت۔
*بہترین ابلاغ۔
*بچوں اور بالغوں دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا۔
*ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کام کرنے کی اہلیت۔
Views: 4266