Nuclear Medical Technologist

نیوکلئیر میڈیسن ٹیکنالوجسٹ(Nuclear Medicine Technologist)
نیوکلئیر میڈیسن ٹیکنالوجسٹ تابکار(Radioactive) مواد استعمال کرکے کسی بھی جسمانی تبدیلی کی تشخیص اور بیماریکاعلاج کرتے ہیں۔
ذمہ داریاں اور کرنے کے کام
*گیما کیمرہ اور کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے Images(عکس بند) کرنااور حاصل کئے گئے ڈیٹا کاتجزیہ کرنا۔
*ریڈیو فارماسیوٹیکل(Radio Pharmaceutical) کے ذریعے مختلف اعضاء کے افعال دیکھنے کے لئے تیاری اور انتظام کرنا۔
*طریقہ کار کے بارے میں مریض کو آگاہ کرناتاکہ وہ درست طریقے پر خود کو تیار کرسکے۔
*پچھلی تشخیص اور ادویات کامطالعہ کرنا۔
*مریض کی طبی حالت کاجائزہ لینااور مریض کے آرام ،تحفظ اور رازداری کو یقینی بنانا۔
*کینسر کے مریض کاعلاج کرنا۔
*لیبارٹری میں ہونے والے مختلف ٹسٹوں کے نمونے لینااور رپورٹس متعلقہ ڈاکٹروں کو بھجوانا۔
*تابکار مواد کے استعمال میں احتیاط اور تحفظ کو یقینی بنانا۔
*تمام متعلقہ آلات کے کوالٹی کنٹرول اور ٹسٹنگ کو روٹین کے مطابق انجام دینا۔
*نئے ہونے والے تحقیقی اور ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لینا۔
*طالب علموں کی نگرانی کرنا۔
ذاتی خصوصیات
*سائنسی شوق اور مزاج کاہونا۔
*ذمہ دار اور صابر۔
*ہمدرد اور دوسروں کے مسائل سمجھنے والا۔
*تنہا یاٹیم کے ساتھ کام کرنے کااہل۔


Views: 6928