علم الادویات (Pharmacy) حصہ دوم
کرنے کے کام اور حالات کار
٭مختلف اجزاءکے فارمولے کے مطابق دوائی تیار کرنا اور اس کی ترسیل اور تقسیم کا انتظام کرنا۔
٭ترسیل اور تقسیم کے نظام( Network)کی پوری نگرانی کرنا تاکہ عوام کی اور ادویات کی حفاظت ہوسکے ۔
٭دوا سازی کے لئے تجزیہ وتحقیق کرنا یا رابطہ کاری کی ذمہ داری نبھانا ۔
٭موجوددواﺅں کے فارمولوں پر نظرثانی کے لئے مختلف سیمینارز اور کانفرنسوں میں شرکت کرنا یا ان کا اہتمام کرنا۔
٭متعدی امراض جیسے دمہ‘ٹی بی‘ شوگر‘ سگریٹ نوشی وغیرہ سے بچاﺅ اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینے کے لئے اوران بیماریوں کی شدت کم کرنے کے لئے قدرتی اجزاءسے علاج‘معمولات میں تربیت‘خوراک اور دیگر اشیاءکے درست استعمال سے آگاہی۔
٭مریض کی انفرادی ضرورت کے مطابق دوائی کی مقدار اور تعداد کا تعین کرنا۔
٭ڈاکٹر اور صحت سے متعلق دیگر افراد کومختلف ادویات کے متعلق آگاہی دینا تاکہ وہ مریض کی انفرادی ضرورت کے مطابق دوا کا انتخاب کرسکیں۔
٭مریض کو ذہنی اورنفسیاتی طو رپر دوائی کے درست استعمال کے فوائد سے آگاہ کرنا تاکہ وہ یکسوئی سے استعمال کرے۔
علم الادویات کے ماہرین بالعموم بہت صاف ستھرے‘روشن اور ہوادار ماحول میں کام کرتے ہیں۔ان کی اکثریت اپنا دن تقریباً اپنے پاﺅں پر ہی گزارتی ہے۔فارمیسی کا تقریباً ہر ذیلی شعبہ میں طویل اوقات کے لئے کھڑے رہ کر کام کرناپڑتا ہے۔فارمیسی میں معمول کے اوقات میں ہی کام کرنا ہوتا ہے۔البتہ۵۱سے۰۲فیصد ماہرین دیر تک کام کرتے ہیں۔بعض اوقات اختتام ہفتہ پر بھی کام کرنا ہوتا ہے۔
ہسپتال اورفارمیسی ‘سٹور پر کام کرنے والوںکے اوقات کارمیں کثرت سے تبدیل کرتی ہے اور گاہے تعطیلات کا نظام بھی درہم برہم ہو جاتا ہے۔
علم الادویا ت کے کئی ایک شعبے ہیںلہٰذا ہر شعبے کے اپنے حالات کار ہیں۔ہسپتالوںمیںکام کرنے والوں کا ماحول الگ ہوتا ہے جبکہ میڈیکل سٹور پر کام کی نوعیت اور ہوتی ہے۔
توجہ طلب امور
فارمیسی کے طلبہ و طالبات کے لیے بہت اہم بات جس پر اکثر توجہ نہیں دی جاتی جبکہ عملی زندگی میں ان کی بہت زیادہ اہمیت ہے وہ ہے درج ذیل سافٹ ویئر سے آگاہی اور ہوسکے تو تربیت ۔
۱۔ اکاونٹنگ سافٹ وئیر
۲۔ سائیٹیفک سافٹ وئیر
۳۔ ڈیٹا بیس سافٹ وئیر
۴۔ انوینٹری سافٹ وئیر
۵۔ لیبل میکنگ سافٹ وئیر
خدمات کے شعبے /ملازمت کے مواقع
وطن عزیز کے طول وعرض میں شہرہوں یا دیہات ہر جگہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال بن رہے ہیں۔کلینک اور شفاخانے کھل رہے ہیں۔ادویات کی صنعت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بالعموم عوام میں آگاہی بھی آرہی ہے۔ یہ وہ بنیادی علامات ہیں جو اس بات کی نشان دہی کرتی ہیں کہ فارمیسی کا مستقبل بہت روشن ہے۔خواہ کسی انداز کی ملازمت کی جائے یا میڈیکل سٹور کی صورت میں اپنا کاروبارشروع کیاجائے۔
آپ کسی بھی ادارے میں کام کریں ۔ ہر جگہ تین باتوں کا خیال رکھیں ۔
۱۔ دوسروں کے ہر اچھے کام کو تسلیم کریں
۲۔ دوسروں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہیں
۳۔ دوسروں سے اچھے تعلقات رکھیں
1۔ادویات بنانے والے ادارے : ان میں ملکی اداروں کی تعداد بھی بہت ہے اور غیر ملکی ادارے بھی بڑی تعدادمیں کام کررہے ہیں۔ملکی اور غیر ملکی اداروں میں تنخواہ اور دیگر مراعات بہت بہتر ہیں۔البتہ ان اداروں کے لئے طلبہ وطالبات کو تعلیمی قابلیت اورفنی مہارت کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔
2۔ وزارت صحت اور دیگر گورنمنٹ ادارے
3۔ جامعات اورکالجز میں پروفیسر
4۔ ہسپتالوں میں
5۔ تفتیشی اداروںمیں
6۔تجزیہ وتحقیق کے اداروں میں
7۔شعبہ ماحولیات میں
8۔ زرعی ادویات اور زراعت کے دیگر شعبوں میں
9۔میڈیکل سٹور
10۔ صحت اور صفائی کے شعبوں میں کام کرنے والی این جی اوز
11۔فورسز میں(آرمی‘ائیرفورس‘ نیوی)
12۔پیشہ ورانہ تحقیق کرنے والے اداروں میں
13۔ریگولیٹری اتھارٹی میں
14۔خوراک اور میک اپ کے ادارے میں (تاکہ مصنوعات کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق بنایاجائے)
میزان
کیا میرے لیے شعبہ فارمیسی بہتر ہے؟
طلبہ و طالبات کی سہولت کے لیے ایک میزان دی جا رہی ہے ۔ جس سے آپ اپنے بارے میں اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ شعبہ آپ کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔
1۔ ایک مقرر ہ درجہ حرارت اور مخصوص ماحول کے کمرے میں بند رہ کر کام کرنا کیسا لگتا ہے؟
2۔ کیا آپ ٹیلی فون پر دوسروں کی بات سمجھ سکتے ہیں اور دوسروں کو باآسانی سمجھا سکتے ہیں؟
3۔ کیا آپ آمنے سامنے بات کرنے میں اچھا محسوس کرتے ہیں ؟
4۔ اگر کام کے دوران با ر بار مختلف فیصلے کرنا پڑیں تو کیا آپ کرپائیں گے؟
5۔ کیا آپ اپنے آپ کو ایک سے زائد گھنٹہ تک ایک ہی کام میںہمہ تن مصروف رکھ سکتے ہیں؟
6۔ دوسروں کے ساتھ کام کرنا آپ کو اچھا لگتا ہے یا بوجھل؟
7۔ وقت کا دباو آپ پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟
8۔ کیا آپ کوئی کام کرتے ہوئے دوسروں کے احساسات کا خیال رکھتے ہیں؟
اگر ان سب سوالوں کا جواب 60فیصد سے زیادہ مثبت ہو تو توقع رکھی جا سکتی ہے کہ آپ شعبہ فارمیسی میں کامیاب رہیں گے۔
Views: 9370