Ocupational Health and safety Officer
کسی بھی تنظیم میں صحت اور حفاظت کے سسٹم میں ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں ۔وہ رکاوٹوں اور خطرات کی نشاندہی کرنے کے بعد ان سے بچاؤ کی باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
*انتظامیہ اور ملازمین صحت اور تحفظ سے متعلق مشوروں سے نوازتے ،احتیاطی تدابیر کو رائج کروانے میں مدد کرتے ہیں۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
*پیشہ وارانہ صحت اور تحفظ کو پروموٹ کرنا،کام کرنے کے بعد محفوظ اور صحت بخش طریقے اپنانا۔
*مشینری اور آلات کامعائنہ کرنااور اس بات کو یقینی بنانا کہ وہ حفاظت کے اصولوں پر پورا اتر تے ہیں۔
*انجنئیروں اور دوسرے ماہرین سے مل کر جائے کار کے تحفظ کو یقینی بنانا۔
*انفرادی حفاظتی اقدامات مثلاً گردسے بچاؤ کے ماسک، سیفٹی گلاسز،جوتے اور حفاظتی ہیلمٹ وغیرہ کو جائے کار پرفراہم کرنا۔
*خطرناک مواد کو درست طریقے سے ٹھکانے لگانا۔
*جائے کار پر کسی ممکنہ حادثے یاخطرات کی نشاندہی مثلاً آتشگیر مادوں کے پھٹنے سے پیداہونے والا زہریلا دھواں اور گیس وغیرہ۔
*خطرات کو روکنے کے لئے درست طریقوں کو رائج کروانا۔
*جائے کار پرسرانجام پانے والے تمام کام اور پلانٹ پر استعمال ہونے والے آلات اور اجزاء سے متعلق قانونی تقاضوں سے انتظامیہ کوآگاہ رکھنا۔
*غیر محفوظ حالات کار اور حادثے کی صورت میں ہونے والی تحقیقات میں مدد فراہم کرنااور اصلاحی اقدامات تجویز کرنا۔
*انتظامیہ ،نگران عملے اور مزدوروں کے لئے تربیتی پروگراموں کااہتمام کرنا تاکہ وہ حفاطتی طریقوں اور قانونی تقاضوں سے آگہی حاصل کرسکیں۔
*حادثے کی صورت میں مزدوروں کی بحالی صحت اور کام پر اطمینان بخش طریقے سے واپسی کو یقینی بنانا۔
*حادثات کی صورت میں آگ بجھانے اور طبی امداد مہیاکرنے والے عملے سے تعاون کرنا۔
*پیشہ وارانہ صحت اور تحفظ کاایسا نظام تیار کرناجس میں قواعد دستور العمل اور طریقہ کار کو واضح کیاجائے۔
تخصصات(Specializations)
*پیشہ ور صنعتی Hygienistان مختلف کیمیائی اور حیاتیاتی خطرات کی نشاندہی اور تحقیق کرتاہے جو کہ جائے کار پرپیش آسکتے ہیں۔
* منیجر اور ماہرین کو ممکنہ صحت کے خطرات سے ہوشیار کرتاہے۔
*خطرناک اجزاء کو ماپنے روکنے کے لئے سائنسی آلات استعمال کرتاہے۔
اریگونومسٹ(Ergonomist)
*اریگونومسٹ مختلف آلات پر مشتمل نظام تشکیل دینے اور اس کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرتے ہیں۔
*اس کے علاوہ وہ کارکردگی کو متاثر کرنے والے نفسیاتی عوامل پر بھی نظر رکھتے ہیں۔
ذاتی خصوصیات(Personal Requirements)
*انفرادی اور اجتماعی طور پر کام کرنیکااہل۔
*دیانتدار اور اخلاقی اقدار کاپابند۔
*بات چیت میں مہارت۔
Views: 4850