Pathologist

پتھالوجسٹ(Pathalogist)
*خون میں موجود بیماریوں کی نشاندہی اور مختلف مراحل کی تشخیص کرتے ہیں۔
*جسمانی بافتوں ،مائعات ،رساؤ اور دوسرے حصوں سے حاصل کردہ نمونوں میں موجود انفیکشن کاسراغ لگاتے ہیں۔
کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں
پتھالوجسٹ کے کام کی نوعیت اور ذمہ داریاں ذیل میں دی گئی ہیں۔
*بیماری کی نوعیت ،وجوہ اور پھیلاؤ کامطالعہ کرنا۔
*بیماری کے طبی، ساختی(Structural)اور فنکشنل اثرات کاجائزہ۔
*تشخیصی اور جراحی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ٹشو سیکشن(Tissue Section) کے عمل کی تیاری اور نگرانی کرنا۔
*مندرجہ ذیل مقاصد کے لئے جسمانی مائعات اور بافتوں کامعائنہ کرنا۔
*کیمیائی مواد کی موجودگی اور پیمائش
*مائیکرو بائیولوجیکل جرثومے(ایڈز اور ہیپاٹائٹسCوغیرہ) کی موجودگی۔
*بیماری کے دوران ہونے والے کیمیائی اور حیاتیاتی اثرات۔
*بیماری کی شدت، چوٹوں کی گہرائی اور موت کی وجوہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کرنا۔
*تیکنیکی افسران اور ٹیکنیشن کے کام میں رابطے اور نگرانی کی ذمہ داری۔
*میڈیکل پریکٹیشنرز کے استعمال کے لئے نتائج کی رپورٹ لکھنا۔
*ہسپتالوں ،پرائیویٹ کلینکس اور لیبارٹریوں میں پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کو دیکھنا۔
*تخصصات(Specializations)
پتھالوجسٹ ذیل میں دیئے گئے شعبوں میں تخصص (Specialize) کرسکتے ہیں:
*اناٹومیکل یاکیمیائی پتھالوجی۔
*جینیٹکس ،ہیماٹولوجی یامائیکرو بیالوجی ۔
*جنرل پتھالوجی میں تربیت حاصل کرنا۔
*ماہر دندان اورل پتھالوجی میں بھی Specializeکرسکتے ہیں۔
ذاتی خصوصیات
*مسائل کی نشاندہی اور تجزیہ کرکے قابل عمل حل تلاش کرنا۔
*زبانی اورتحریری ابلاغ کی صلاحیت۔
*ایماندار اور محنتی۔
*منظم اور ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی اہلیت۔


Views: 8144